مزاح سے دلچسپی رکھنے والے مداح فرینڈز ری یونین پاکستان میں بھی دیکھ سکیں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مزاح سے دلچسپی رکھنے والے مداح فرینڈز ری یونین پاکستان میں بھی دیکھ سکیں گے
مزاح سے دلچسپی رکھنے والے مداح فرینڈز ری یونین پاکستان میں بھی دیکھ سکیں گے

طنزو مزاح سے بھرپور سٹ کام شو فرینڈز ری یونین ایچ بی او میکس پر دیکھا جاسکے گا جو پاکستان میں دستیاب نہیں، تاہم پاکستانی مداح فرینڈز ری یونین زی 5 پر پاکستان میں بھی دیکھ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فرینڈز ری یونین کی کاسٹ میں میٹ لیبلانک، میتھیوپیری، ڈیوڈ شوئمر، لیزا کڈرو، کرٹنی کاکس اور جینیفر آنسٹن کے علاوہ دیگر شامل ہیں جنہیں ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنا بہت سے مداحوں کیلئے دلچسپ اور یادگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ڈیوڈ بیکھم، بی ٹی ایس، جسٹن بائبر، لیڈی گاگا، ریز ویدھرزپون، ملالہ یوسفزئی، جیمز کارڈن، سنڈی کرافورڈ، منڈی کالنگ اور کٹ ہرنگٹن بھی شو میں مہمان کی حیثیت سے شریک ہوں گے جس سے مزاحیہ و شگفتگو جملوں سے بھرپور شو کو چار چاند لگ جائیں گے۔

دوسری جانب فرینڈز نامی سٹ کام سیریز کے ری یونین ورژن میں میگی وہیلراور ٹام سیلیک بھی شریک ہوں گے۔ دلچسپ طور پرریز ویدھرزپون بھی فرینڈز سیریز میں ریچل گرین کی بہن کا کردار ادا کرچکی ہیں۔ریچل کا کردارجینیفر آنسٹن نے نبھایا۔

چونکہ پاکستانی مداح فرینڈز ری یونین کو ایچ بی او میکس پر نہیں دیکھ سکتے، اس لیے وہ اسے بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی 5 پر دیکھ سکتے ہیں۔ فرینڈز ری یونین کی یہ قسط زی 5 پر پاکستان میں دوپہر کے بعد نشر کی جائے گی۔

زی فائیو اور ایچ بی او میکس کے علاوہ فرینڈز ری یونین کو اسکائی، ناؤ اور بینج پر بھی دیکھا جاسکے گا۔ اسی روز فرینڈز ری یونین دیگر پلیٹ فارمز پر بھی دیکھا جاسکے گا۔ جنوب مشرقی ایشیا کے مداح ایچ بی او گو پر بھی فرینڈز ری یونین دیکھ سکیں گے۔

اسی طرح ہانگ کانگ اور تائیوان میں دن 3 بج کر 1 منٹ پر فرینڈز ری یونین دیکھا جاسکے گا۔ آسٹریلین مداح اسی قسط کو بینج پر 5 بج کر 2 منٹ پر دیکھ سکیں گے۔ قسط کے نشر ہونے سے قبل ہی سوشل میڈیا پر اس کے متعلق گفتگو جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرینڈز ری یونین کی مکمل ویڈیو 27 مئی کو ریلیز کی جائے گی

یاد رہے کہ اِس سے قبل اعلان کیا گیا کہ مشہور و معروف سٹ کام شو فرینڈز ری یونین کی مکمل ویڈیو 27 مئی کے روز ایچ بی او میکس پر ریلیز کی جائے گی جس میں کامیڈی سیریز کی مکمل کاسٹ جلوہ گر ہوگی۔

ایک ہی قسط میں مکمل ہونے والے شو کے دوران تمام فنکار اپنے اپنے موضوعات پر خیالات کا اظہار کریں گے۔ جینیفر آنسٹن، کرٹنی کاکس، لیزا کڈرو، ڈیوڈ شوئمر، میتھیو پیری اور میٹ لیبلانک سمیت تمام فنکار عوام میں بے حد مقبول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اُشنا شاہ نے عمران عباس سے شادی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا

Related Posts