شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم، امریکی مشہور سیریز ’فرینڈز‘ ری یونین کی شوٹنگ اگلے ہفتے ہوگی، ہدایت کار نے تصدیق کردی، تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں۔
فرینڈز ری یونین کے ڈائریکٹر ڈیوڈ شمیمر کے اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ بے پناہ مصروفیت کی وجہ سے شائقین کو بہت انتظار کرنا پڑا تاہم میں جلد ہی ایک ہوائی جہاز پر سوار ہوں گا اور اگلے ہفتے فرینڈ ری یونین کی شوٹنگ کروں گا اور کئی سالوں بعداگلے ہفتے سب کو دیکھوں گا۔
انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ ڈرامہ اسکرپٹ کی بنیاد پر نہیں ہوگا اور میتھیو پیری ، جینیفر اینسٹن ، لیزا کڈرو ، کورٹنی کاکس اور میٹ لی بلینک سمیت تمام فنکارشوٹنگ میں حصہ لیں گے ۔
اس سے قبل جینفر اینسٹن نے کورونا وائرس کی وجہ سے اس سیریزکی ریلیز میں تاخیر کے بارے میں بتایا تھا،51 سالہ جینیفراینسٹن نے بتایا تھا کہ بدقسمتی سے یہ بہت افسوسناک ہے کہ ہمیں دوبارہ شوٹنگ کا سلسلہ روکنا پڑا۔