پاکستانی لڑکے سے محبت میں گرفتار فرانسیسی دوشیزہ شادی کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی دوشیزہ جیمن نے اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستانی لڑکے کے ساتھ شادی کر لی، علی رضا کی جیمن کے ساتھ سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی بعدازاں وہ اُن کی محبت میں گرفتار ہوکر شادی کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔
صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن کے ضلع عارف والا کے رہائشی علی رضا سے شادی اور اسلام قبول کرنے کے بعد جیمن نے اپنا نام زویا رکھ لیا۔
تحصیل کچہری میں مراد بھٹی ایڈووکیٹ اور رانا احسان اسلم ایڈووکیٹ نے لڑکی کو کلمہ طیبہ پڑھا کر مسلمان کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ول اسمتھ کا تھپڑ، کراس راک کے کامیڈی پروگرام کے ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا