اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹنے والے ملزم کو پیسوں کا لالچ دے کر گرفتار کر لیا ہے جو منافعے کا لالچ دے کر رقوم لوٹ کر فرار ہوجاتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق عوام کے ساتھ کروڑوں کے فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ تھانہ کراچی پولیس نے بدنامِ زمانہ فراڈ ملزم طاہر اقبال کو لاہور سے گرفتار کیا۔
کراچی کمپنی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شہریوں کو منافعے کا لالچ دے کر انہیں لوٹتا تھا۔ ملزم کسی بھی شہری سے پیسے وصول کرکے چند ماہ تک اسی کی رقم سے منافع ادا کرتا تھا اور پھر اچانک غائب ہوجاتا تھا۔
ملزم نے متعدد افراد کے ساتھ فراڈ کیا اور پھر روپوش ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کو پیسوں کا لالچ دے کر گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی، کوہسار، کورال اور بنی گالہ میں چیک ڈس آنر کے مقدمات درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کو نشہ آور ادویات پلا کر بھیک مانگنے والے گداگر گرفتار