پیرس: یورپ میں کورونا وائرس سے پہلا مریض ہلاک ہوگیا جہاں فرانس میں ایک 80 سالہ شخص دم توڑ گیا۔
فرانسسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کی وزیرِ صحت ایجنس بوزین کا کہنا ہے کہ وائرس سے ہلاک ہونے والے 80 سالہ چینی سیاح کا تعلق چین کے صوبے ہوبی سے تھا، جس کے بعد ایشیا کے باہر پہلی کورونا وائرس سے موت کی تصدیق ہوگئی ہے۔
فرانس کی وزیرِ صحت کے مطابق ہلاک ہونے والاشخص16 جنوری کو فرانس پہنچا تھا جہاں 25 فروری کو اس کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اسے پیرس کےاسپتال میں رکھا گیا۔
وزیر صحت نے بتایا کہ انہیں اس شخص کی موت کی اطلاع جمعے کی شام ملی جو کہ جنوری کے آخر سے اسپتال میں موجود تھا اور اس کی صحت میں کسی بھی قسم کی کوئی بہتری نہیں آرہی تھی ، چینی سیاح کی پچاس سالہ بیٹی بھی وائرس کا شکار ہوئی تاہم اس کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔
واضح رہے کہ چین میں وائرس کے متاثرین کی تعداد 66 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور اب تک چین سے باہر 24 ممالک میں کورونا کے 500 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہےجبکہ وائرس سے اب تک 1500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔