عید کی چھٹیوں سے متعلق سفارشات پر عملدرآمد کرنے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں، ناصر مگوں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FPCCI Points Out Impediments in PM’s Ease of Trade Initiatives

کراچی :فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزارت تجارت کا عیدالفطر کی تعطیلات کے فیصلے میں تبدیلی پر شکریہ ادا کیااور اظہار اطمینان کیا۔

میاں ناصر حیات مگوں عید الفطر کی تعطیلات برا ئے بینکاری نظام،کسٹمز اور پورٹ اینڈ شیپنگ میں کمی کا حوالہ دے رہے تھے۔ ایف پی سی سی آئی کی سفارشات کو قومی اخبارات میں 05 مئی 2021 کو بڑے پیمانے پر شائع ہونے والی ایک پریس ریلیز کے ذریعے پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: عوام کیلئے خوشخبری ، کراچی میں مارکیٹیں آج اور کل بھی کھلی رہیں گی

انہوں نے اسے بزنس، صنعت اور تجارت کے موافق فیصلہ قرار دیا۔ مزید برآں، یہ معاشی سرگرمیوں اور نمو کی رفتار کو بچانے کے لیے پاکستان کے وسیع تر قومی مفاد میں ہے۔

میاں ناصر حیات مگوں نے تمام زیر التواء مسائل کے حل کے لئے بات چیت اور گفتگو کے ذریعے وفاقی حکومت کو اپنی مدد کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معیشت اور کاروبار کے امور کو بہتر طور پر سمجھنے کے لئے ایف پی سی سی آئی کے دروازے وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے لئے کھلے ہیں۔

Related Posts