ایف پی سی سی آئی کا اسٹیٹ بینک سے ری فائنانس اسکیم میں توسیع کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Consultation-less mini-budget is an unpopular decision of the government: President FPCCI

کراچی :ایف پی سی سی آئی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں کورونا کی وبا ء کی وجہ سے کمپنیوں کی مدد کے لیے روز گا ر اسکیم کی مد میں شروع کی جانے والی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے ری فا ئنانس اسکیم میں ایک سال کے لیے تو سیع کر ے۔

اپنے بیان میں صدر ایف پی سی سی آئی میاں ناصر حیات مگوں نے اسٹیٹ بینک کے کورونا کے دوران کیئے گئے اقدامات جیسا کہ تا جروں کی قر ضوں کی ادائیگیوں کو موخر کرنا، تنخواہوں کی ادائیگی میں کا روبار ی اداروں کی مدد کیلئے ری فا ئنانس اسکیم جاری کی تا کہ تا جروں اور صنعتکاروں کے مالی مسائل حل ہو ں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس اسکیم سے بہت سا رے صنعتی اور سروس سیکٹر کے اداروں کو کوروناوباء کے دوران ملا زمین کے روزگار کو برقرار رکھنے میں مدد ملی ہے۔

اس اسکیم کے تحت اسٹیٹ بینک نے اب تک 238ارب روپے نجی شعبے کا جاری کیے ہیں۔ ری فائنا نس اسکیم پر تبصرہ کرتے ہو ئے صدر ایف پی سی سی آئی میاں ناصر حیات مگوں نے مزید کہاکہ اس اسکیم کا مقصد ملا زمین کے ما لی معاوضوں اور تنخواہوں کے ذریعے ہر قسم کے کاروبار کی بینکوں کے ذریعے مدد کرنا ہے۔ جیسا کہ ابھی تک پاکستان کی معیشت کورونا کی تبا ہ کاریوں سے باہر نہیں نکلی ہے لہذا اسٹیٹ بینک سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس اسکیم کو ایک سال کے لیے بڑھائے۔

Related Posts