8منٹ میں چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ، ڈی جی رینجرز سندھ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈی جی رینجرزسندھ کی زیر صدارت چہلم امام حسینؓ کی مناسبت سے اہم اجلاس
ڈی جی رینجرزسندھ کی زیر صدارت چہلم امام حسینؓ کی مناسبت سے اہم اجلاس

کراچی: ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے کہاہے کہ 8 منٹ میں چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کرکے انہیں ان کے اہداف کو ناکام بنا دیا گیا ہے ۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کہا کہ دہشت گرد جب حملہ کرنے آئے تو انہوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کچھ راہگیرزخمی ہوئے‘انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی گارڈز نے دو دہشت گردوں کو پہلے ہی مار گرایا تھا ،جبکہ دو آگے آگئے تھے اور اس دوران ایک پولیس اہلکار بھی شہیدہوگیا تھا۔

کچھ دیر میں ہی رینجرزاورپولیس موقع پر پہنچ گئی تھی اور انہوں نے تمام دہشت گردوں کو مار گرایا‘انہوں نےکہا کہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی واقعے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں جس کی وجہ سے اس حملے کو ناکام بنایا گیا۔

 سوشل میڈیا پربلوچستان لبریشن آرمی کے مجید گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے دعوے کے بارے میں انہوں نے کہا کہہ ہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ دہشت گرداسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں داخل ہوکر لوگوں کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس ادارے اپنا کام کر رہے ہیں اور انٹیلی جنس کی وجہ سے ہی ہم تیار تھے جس کی وجہ سے ہم کامیاب ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ کراس اسپانسرڈ حملہ ہوسکتا ہے اور ہم خطروں کے حساب سے اپنے رد عمل کو اپ ڈیٹ کرتے رہتے ہیں۔

میجر جنرل عمر بخاری نے کہا کہ 8 منٹ میں حملے کو روکا اور 25 منٹ میں ہم نے عمارت کلیئر کردی تھی، عوام کو پیغام ہے کہ سیکیورٹی اداروں پر اعتماد رکھیں اور ہم اپنی خدمت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرددنیا کو پیغام دینا چاہتے تھے کہ پاکستان غیر محفوظ ہے جبکہ انہوں نے یہ کام کرکے اپنا ہی منہ کالا کیا ہے اور سب کو پتہ چل چکا ہے کہ جو یہ کام کرتا ہے اس کا یہ حال ہوتا ہے۔

Related Posts