شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنے پر 4پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنے پر 4پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج
شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنے پر 4پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

اسلام آباد: سی پی او محمد احسن یونس نے بدعنوانی، اختیارات سے تجاوز اور شہری پر تشدد کرنے پر محافظ سکواڈ کے 04 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا، مقدمہ درج، چاروں اہلکار گرفتار کر لیے گئے۔

جبکہ واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ نصیرآباد میں پولیس اہلکاروں اکرام اللہ، یاسر خان، شان علی اور ثقلین کے خلاف درج کرلی گئیں۔

پولیس اہلکاروں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شہری ہمایوں خان کو فائر کرکے زخمی کردیا تھا۔

ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے،شہریوں پر تشدد یا ناروا سلوک کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے۔

سی پی او محمد احسن یونس نے کہا کہ راولپنڈی پولیس خود احتسابی اور شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔

شہری کی شکایت پر فوری طور پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، تفتیش کی نگرانی کرکے میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قانون شکنی کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائیگی، کسی پولیس اہلکار کو قانون ہاتھ میں لینے اور محکمہ کا تشخص مسخ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Related Posts