میاں بیوی اور دو بچے قتل، ڈسکہ میں چند گززمین نے 4 زندگیاں چھین لیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Four of a family killed over property dispute in Daska

ڈسکہ: جائیداد کے تنازعہ پر ڈسکہ کے گاؤں کوٹلی کوکیاں میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو ہلاک کردیا گیا،مقتول عدنان کا والد قتل کے بعد لاپتہ، پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔

یہ واقعہ ڈسکہ کے گاؤں کوٹلی کوکیاں میں پیش آیا جہاں جائیدادکے تنازعہ پر شوہر، بیوی اور دو بچوں سمیت چار افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قریبی طبی سہولیات میں منتقل کردیا۔

ہلاکتوں کے بارے میں پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق اس واقعے کے پیچھے وجہ جائیداد کا تنازعہ ہے۔پولیس نے بتایا کہ مقتول عدنان کا والد قتل کے بعد لاپتہ ہوگیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا کہ مقتول کے والد نے اپنی پہلی بیوی سے طلاق لینے کے بعد دوسری شادی کرلی تھی،معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:پولیس کا انوکھا کارنامہ، 4 ماہ کے بچے پر مقدمہ درج، والد ضمانت کیلئے عدالت پہنچ گیا

رواں سال فروری کے مہینے میں فیصل آباد میں پیش واقعہ میں ایک شخص نے املاک کے تنازعہ پر مبینہ طور پر اپنی بیوی کو چاقو کے وار کردیا تھااور اس کی لاش کاٹ کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے تھے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے چک 61 گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب شوہر نے اپنے دوست کی مدد سے اپنی بیوی کو ملکیت منتقل کرنے سے انکار کرنے پر ہلاک کردیا۔ واقعے کے بعد مجرم موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

Related Posts