اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پمز اسپتال منتقل کیے جانے والے منکی پاکس کے چار مشتبہ مریض ہفتے کے روز فرار ہوگئے۔
بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے کی غفلت کے باعث لیبیا سے ڈی پورٹ کیے جانے والے منکی پاکس کے مشتبہ افراد ہسپتال لے جانے والی ایمبولینس سے غائب ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ پاکستانی مریضوں کو 8 ستمبر کی رات اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترنے والی خصوصی پرواز کے ذریعے ان کے ملک واپس بھیج دیا گیا۔
طبی عملے نے اسکریننگ کے دوران چاروں پاکستانیوں میں منکی پاکس کا پتہ لگایا اور انہیں دیگر مسافروں سے الگ کر دیا گیا۔.
چاروں افراد کی شناخت رحمان طارق، علی حمزہ، ذوالقرنین اور نعیم کے نام سے ہوئی ہے۔ چارو افراد ایمبولینس سے غائب ہو گئے اور ان کی میڈیکل فائلیں ایئرپورٹ پر موجود عملے نے تیار کیں۔
مزید پڑھیں:آشوب چشم کے دوران آنکھوں سے نکلنے والے پانی سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں؟
بارڈر ہیلتھ سروسز کے اہلکار اس واقعے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔