مانسہرہ:کراچی سے مانسہرہ میت کولانے والی ایمبولینس خطرناک حادثے کاشکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 2 سالہ بچی سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔نعشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے مانسہرہ میت کو لیکر آنے والی ایمبولینس گاڑی مخدوم پور انٹرچینج پر ٹریکٹر سے جاٹکرائی۔اس حادثہ کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار چار افراد جاں بحق اورتین شدید زخمی ہوگئے۔موقع پر موجود افراد نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ فاری دین ولد گل شان۔31سالہ شبیر ولد رسول خان۔12سالہ لائبہ ولد نجیب۔33سالہ نامعلوم جبکہ زخمیوں میں 32سالہ ادریس ولد فاری دین۔55سالہ جمیلہ بی بی ولد فاری دین۔30سالہ عابد ولد فاری دین ساکنان مانسہرہ شامل ھیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی 1122کی ٹیم فوری موقع پرپہنچ گئی۔جاں بحق اور زخمیوں کو گاڑی سے نکال کرڈسٹرکٹ ھیڈ کواٹر ھسپتال خانیوال پہنچایا گیا،ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا.حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔