کراچی: شہر قائد میں فائرنگ اور چاقو کے الگ الگ حملوں میں 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ بنارس کے علی گڑھ مارکیٹ کے قریب پیش آیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50سالہ نور محمد ولد فضل محمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں 60سالہ عالم خان اور 25سالہ شیر زمان شامل ہیں۔واقعہ کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔
اس کے علاوہ فریئر تھانے کی حدود میں تصادم کے دوران دو چوکیدار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ پولیس اور امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او وقار تنولی نے بتایا کہ واقعہ افطاری سے قبل اس وقت پیش آیا جب اپارٹمنٹ کے کچھ چوکیدار چارپائی پر بیٹھنے پر آپس میں لڑپڑے۔ تصادم کے دوران دونوں نے ایک دوسرے پر حملہ کرنا شروع کر دیا اور چاقوؤں کا بھی استعمال کیا۔
مزید پڑھیں:کراچی والوں کیلئے خوشخبری، گرمی کی شدت میں کمی کا امکان