غزہ میں شدید لڑائی، چار اسرائیلی فوجی ہلاک، تعداد 403 ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Four Israeli soldiers killed in Gaza

غزہ کے شمالی علاقے میں لڑائی کے دوران مزید چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ،اسرائیلی فوج نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

ان تازہ ہلاکتوں کے بعد 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے جواب میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کے آغاز سے اب تک غزہ میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 403 ہو گئی ہے۔

فوج کے مطابق اسی واقعے میں ایک افسر اور ایک ریزرو فوجی شدید زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک زمینی کارروائی کے دوران تین جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔ اسرائیلی افواج اکتوبر کے اوائل سے وہاں شدید کارروائی کر رہی ہیں، جس کا مقصد حماس کو دوبارہ منظم ہونے سے روکنا بتایا جا رہا ہے۔

جماعت اسلامی کا آج کراچی میں سی ویو پر غزہ ملین مارچ کا اعلان

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق جبالیہ کے قریب ایک اسکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

یہ اسکول پناہ گزینوں کی عارضی رہائش گاہ کے طور پر استعمال ہو رہا تھا۔ سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بسل نے تصدیق کی کہ حلوہ اسکول پر بمباری کے نتیجے میں دو بچوں اور دو خواتین سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔

محمود بسل نے مزید کہا کہ حملے میں 30 افراد زخمی ہوئے، جن میں 19 بچے بھی شامل ہیں، اور یہ اسکول “ہزاروں بے گھر افراد” کا مسکن تھا۔

Related Posts