کراچی میں مزید 4 اور اسلام آباد میں 1کورونا وائرس کیسز کی تصدیق ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus feared to spread in Sindh

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں مزید 4 اور اسلام آباد میں 1کورونا وائرس کیسز کی تصدیق کردی ہے مجموعی طور پر 5افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

کورونا سے متاثرہ خاتون کے شوہر میں بھی وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے‘دونوں میاں بیوی کو پمز کے آئیسولیشن وارڈ میں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے‘ جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد کورونا کے ٹیسٹ کروانے کے لئے اسپتالوں کا رخ کررہی ہے۔

؎پمز میں داخل خاتون اپنے شوہر و بچوں کے ہمراہ لندن سے پاکستان پہنچیں تھیں‘اب ان کے شوہر میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان پمز کا کہنا ہے کہ پمز میں کورونا سے متاثرہ 4 کنفرم مریض ایڈمٹ ہیں، چاروں مریضوں کو آئیسولیشن وارڈ میں داخل کردیا ہے‘جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد کورونا کے ٹیسٹ کروانے کے لئے اسپتال کا رخ کررہی ہے۔

جبکہ محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 4 کیسز کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ3 متاثرہ افراد کچھ دن قبل سعودی عرب سے کراچی آئیتھے جن میں کورونا وائرس کی موجود تھا‘جب کہ ایک متاثرہ شخص کی سفری تفصیلات معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Related Posts