دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے چار بچے ڈوب کر جاں بحق

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے چار بچے ڈوب کر جاں بحق
دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے چار بچے ڈوب کر جاں بحق

حیدرآباد:لطیف آباد نمبر 12 کے رہائشی چار بچے دریائے سندھ میں نہانے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

دریائے سندھ کوہسار پنہور گوٹھ کے مقام پر چار بچے دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ چاروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں متین، اویس اور دو بھائی حمزہ اور اویس شامل ہیں۔

جاں بحق افراد کی عمریں 13 سال سے 18 سال کے درمیان ہیں۔ لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا، جہاں سے غسل کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

دوسری جانب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے باپ اور بیٹی کو کچل کر ہلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 11 کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل پر سوار باپ اور بیٹی کو کچل کر ہلاک کردیا۔

مزید پڑھیں: ماڈل کالونی میں 11سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش ناکام بنادی گئی

دونوں کو زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔باپ کی عمر 25 سال اور بیٹی کی عمر 5 سال ہے، شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس نے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔

Related Posts