اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس میں 149 پوائنٹس کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس میں 149 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس میں 149 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار ی روز (جمعرات) کے دوران منفی رجحان دیکھنے کو ملا، کاروبارکے اختتام پر 100 انڈیکس میں 149 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز بازار کے 100 انڈیکس نے 300 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبارکرنے کے بعد 149 پوائنٹس کمی سے 47ہزار 640 پر کاروبارکا اختتام کیا۔

شیئرز بازار میں آج 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 15 ارب 37 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج کے روز 7 ارب روپے کم ہوکر8 ہزار 364 ارب روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 1کروڑ62لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، تاہم زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں کمی واقع ہوئی۔مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ دیکھا گیا۔

تاہم زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں کمی واقع ہوئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق30جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 2 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز کمی سے 24 ارب 85 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

اس دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 1 کروڑ 62 لاکھ ڈالرز اضافے سے 17 ارب 84 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز کمی سے 7 ارب 72 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

Related Posts