کراچی: پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی وقار حسن کراچی میں دار فانی سے کوچ کرگئے۔
پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی وقار حسن طویل علالت کے باعث 87 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے وہ پاکستان کی سب سے پہلی ٹیسٹ ٹیم میں شامل تھے۔
انہوں نے پاکستان کی جانب سے 21 ٹیسٹ میچز کھیلے، رائٹ ہینڈ بیٹسمین گورنمنٹ کالج لاہور سے فارغ التحصیل تھے، انہوں نے 21 ٹیسٹ میچز میں ایک ہزار 71 رنز بنائے جس میں ایک سینچری اور 6 نصف سنچریز شامل تھیں۔
وقار حسن کے صاحبزادے ابرار حسن نے بتایا کہ والد طویل عرصے سے شدید علیل تھے، ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر مسجد شہیم ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سر ویو رچرڈز کی پاکستانی نوجوان پیسرز نسیم شاہ اور محمد حسنین کی تعریف