سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے بڑے بیٹے مظفر علی شاہ انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے بڑے بیٹے مظفر علی شاہ انتقال کر گئے
سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے بڑے بیٹے مظفر علی شاہ انتقال کر گئے

خیر پور:سابق وزیراعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سیّد قائم علی شاہ کے بڑے بیٹے مظفر علی شاہ علالت کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے۔

 کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج رہنے والے سیّد مظفر علی شاہ طویل علالت کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے، انتقال کی خبر ملتے ہی سابق وزیر اعلیٰ سندھ سیّد قائم علی شاہ اور سیّدہ نفیسہ شاہ خیرپور پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق قائم علی شاہ کے بیٹے سید مظفر علی شاہ کو آج رات جی جیلانی قبرستان میں سپرد خاک کردیا جائے گا، سید قائم علی شاہ اور نفیسہ شاہ سے پیپلز پارٹی کے چیئر بلاول بھٹو، وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، منظور حسین وسان نے ٹیلی فون پر اظہار افسوس کیا۔

اس افسوسناک خبر پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قیادت سمیت پوری پارٹی آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے، دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم مظفر علی شاہ کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Related Posts