سابق حکمران تمام ادارے خسارے میں چھوڑ کر گئے، سینیٹر فیصل جاوید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق حکمران تمام ادارے خسارے میں چھوڑ کر گئے، سینیٹر فیصل جاوید
سابق حکمران تمام ادارے خسارے میں چھوڑ کر گئے، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد:سینیٹر فیصل جاوید سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکمران پی آئی اے سمیت تمام ادارے خسارے میں چھوڑ کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کا طرز حکومت یہ تھا کہ آؤ عوام کو لوٹو، سرے محل بناؤ، جائیدادیں بناؤ اور چلے جاؤ، سابق حکمران ملکی خزانہ خالی کرکے گئے۔

سینیٹر فیصل جاوید کا خطاب میں کہنا تھا کہ یہ ماسک عوام سے آپ کے چہرے نہیں چھپا سکتے۔ یہ ماسک والے لندن میں بھی بیٹھے ہوئے ہیں، جو ملکی دولت لوٹ کر کھا گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جعلی قطری خط اور ٹرسٹ ڈیڈ پر کوئی اصل کاغذ نہیں دکھا سکے لیکن پاناما پر آواز اٹھانے پر عمران خان پر مقدمہ بنا دیا جاتا ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پرانے نظام سے عوام غربت میں گئی،لیکن کچھ خاندان امیر ہو گئے۔ دوسری جانب عمران خان اپنے رشتہ داروں کیلئے نہیں بلکہ ملک کیلئے کر رہے ہیں۔

Related Posts