سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی کو دل دورہ، اسپتال منتقل کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی انتقال کرگئے، اہلخانہ کی تصدیق
سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی انتقال کرگئے، اہلخانہ کی تصدیق

راولپنڈی: ملک کے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیاہے جبکہ ان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی حالت تشویش ناک ہے۔

خاندانی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ میر ظفر اللہ جمالی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ انہیں راولپنڈی کے اے ایف آئی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی کے صاحبزادے نے قوم سے اپنے والد کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔میر ظفر اللہ جمالی کا شمار سینئر سیاستدانوں میں ہوتا ہے، انہیں پاکستان کا وزیر اعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

جبکہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے میر ظفر اللہ جمالی کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے، دوسری جانب چوہدری پرویز الٰہی نے بھی میر ظفر اللہ جمالی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا ؤں کی اپیل کی ہے۔

میر ظفر اللہ جمالی کوپاکستان کے 15ویں وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، ق لیگ کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے والے ظفر اللہ جمالی ایک سال 7 ماہ سے زائد عرصے تک وزیر اعظم کے منصب پر فائز رہے۔

Related Posts