پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس آئسولیشن سے باہر آ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس آئسولیشن سے باہر آ گئے
پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس آئسولیشن سے باہر آ گئے

سڈنی:قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق پاکستانی ٹیم کے کپتان وقار یونس سیلف آئسولیشن سے باہر آ گئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد آسٹریلیا چلے گئے تھے اور آسٹریلیا پہنچنے کے بعد وقار یونس نے خود کو 14 روز کیلئے آئسولیٹ کر دیا تھا۔

وقار یونس نے آئسولیشن سے باہر آنے کے بعد عوام سے درخواست کی ہے کہ گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

جبکہ واضح رہے کہ وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال سڈنی میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے ایمرجنسی ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں۔

Related Posts