لڑکی سے زیادتی کے جرم میں نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچانے کو قید کی سزا سنا دی گئی۔
نیپالی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ سندیپ لامیچانے پر لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہوا تھا عدالت نے کہا تھا کہ زیادتی کے وقت لڑکی نابالغ نہیں تھی اور سزا آئندہ ماہ سنائی جائے گی۔
تاہم اب 10 جنوری کو کھٹمنڈو کی عدالت نے سندیپ لامیچانے کو 8 سال قید کی سزا سنائی اور اس کے ساتھ نیپالی کرکٹر پرتقریباً 1500 ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا۔
رپورٹ کے مطابق لامیچانے کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہم عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کریں گے۔
واضح رہے ستمبر 2022میں مبینہ طور پر 17 سالہ لڑکی نے سندیپ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کرکٹر نے کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔