ایم کیو ایم کے سابق رہنما ندیم نصرت پر ہیوسٹن میں قاتلانہ حملہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیو ایم کے سابق رہنما ندیم نصرت پر ہیوسٹن میں قاتلانہ حملہ
ایم کیو ایم کے سابق رہنما ندیم نصرت پر ہیوسٹن میں قاتلانہ حملہ

ہیوسٹن: امریکا میں مقیم متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق رہنما ندیم نصرت کی کار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی ، تاہم ایم کیو ایم کے سابق رہنما حملے میں محفوظ رہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے ندیم نصرت پر حملے کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام شیئر کرکے کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ” ندیم نصرت پر حملہ دوپہر وقت کیا گیا تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے ہیں۔”

 

اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما ندیم نصرت ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔ تقریب پاکستان کمیونٹی نے ” وائس آف کراچی” کے نام سے منعقد کی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہیوسٹن پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیاہے ۔ اس سلسلے میں سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ فائرنگ کے وقت گاڑی میں 5 افراد سوار تھے۔ واسع جلیل کے مطابق حملہ گاڑی کو کافی دیر سے فالو کرتے ہوئے آرہے تھے۔ تاہم واقعے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میٹرک و انٹر بورڈ میں 2018 سے 2020 تک کے طلبہ کو امپرومنٹ آف ڈویژن کا موقع دینے کا مطالبہ 

Related Posts