رانا ثنا اللہ سیاسی چمگادڑ ہے، اس پر قتل کی ایف آئی آر ہیں،شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا۔ شیخ رشید
ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا۔ شیخ رشید

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اب قوم سے خطاب کریں، گھر جائیں، رانا ثنا اللہ عمران خان کی خدمت کرے گا، یہ سیاسی چمگادڑ ہے، جس کے پاس عمران کی سکیورٹی ہے اس پر قتل کی ایف آئی آر ہیں۔

شیخ رشید نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں جو کچھ ہوا بہت برا ہوا، یہ منصوبہ کے تحت کیا گیا تھا، اپنے حلقوں میں جانے سے ڈرتے تھے۔25 کروڑ کا ووٹ ملا ہے، فیصل آباد کے لوٹے سب سے مہنگے فروخت ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ادھر کے رہے نہ اُدھر کے، بلائیں اب نواز شریف کو، 11 پارٹیوں کی سیاست دم توڑ گئی، سیاسی جنازے آئیں گے۔ 31 مئی سے پہلے نگران سیٹ اپ قائم کیا جائے، آپ ٹھس ہو گئے ہیں، چھ بلین ڈالر اپ کے ریزرو میں کمی ہوگئی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کیا تو یہ ملک سری لنکا بن جائے گا، رانا ثنا اللہ کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ اس کو میٹنگ میں بلاؤں، حالات ابتر، خراب ہوتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دو ووٹوں کی حکومت ہے، جب بھی آنکھ کا اشارہ ہوا وہ ووٹ بھی ختم ہو جائیں گے، عمران خان گرفتار ہوا تو متبادل قیادت تیار ہے۔

انہوں نے یہ پلان بنا کر عمران خان کی خدمت کی، کل ہی فیصلہ کرنا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا یا نہیں، 31 مئی تک ڈالر 200 تک چلا جائے گا۔، ہمارا ملبہ بھی ان پر پڑ گیا ہے، تمام ادارے ہمارے ہیں، اداروں پر فخر ہے، ملک کو تباہ ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے، یہ فیل ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:عمران خان کا اپنے قتل کی پلاننگ پر بیان، حکومت انکوائری کیلئے تیار ہے۔رانا ثناء اللہ

شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری نے پلاننگ کر کے گھنٹہ گھر میں ان کو مارا ہے، نواز شریف کو پاسپورٹ مل گیا ہے، بلائیں اس کو، یہاں پر ایک ایک وزارت کے دو دو وزیر ہیں، شیر علی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے 20 لوگوں کو قتل کیا، رانا ثنا اللہ کے خلاف ثبوت آرمی چیف کو بھیج دیے، جس نے بھی یہ پلان کیا اس نے بلنڈر کیا، ان کے سیاسی جنازے نکلیں گے۔

Related Posts