سابق کرکٹرز نے پاکستان کوورلڈ کپ کیلئے فیورٹ قرار دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق کرکٹرز نے پاکستان کوورلڈ کپ کیلئے فیورٹ قرار دیدیا
سابق کرکٹرز نے پاکستان کوورلڈ کپ کیلئے فیورٹ قرار دیدیا

اسلام آباد:سابق کرکٹر نے بھارت کے خلاف جیت کے بعد پاکستان کوورلڈ کپ کیلئے فیورٹ قرار دیدیا۔سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تو دل ٹوٹا آخر کار،ہمارے پڑوسی اچھا کھیلے آج لیکن مجھے یقین ہے کہ بھارت ضرور واپسی کریگا۔

بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بھارتی باؤلنگ کے حوالے سے کہا کہ بھارت کی باؤلنگ میں کوئی جان نہیں تھی اور اس نے مخالف ٹیم کے سامنے کچھ زیادہ چیلنجز نہیں رکھے۔

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کمنٹیٹر اور سابق کھلاڑی مائیکل وان نے پاکستان کی فتح پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پی سی بی کو مبارک باد دی اور کہا کہ فیورٹس کی پٹائی کرنا اسے کہتے ہیں۔

اس سے قبل کی گئی ایک ٹوئٹ میں ہرشا بھوگلے نے میچ کے بعد نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں اور ایم ایس دھونی کی ملاقات کو بھی سراہا۔

کرکٹ کمنٹیٹر اور سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے بھی پاکستان کی فتح کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف اس زبردست جیت کے بعد میری رائے میں پاکستان اب فیوریٹ ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیم نے شاندار آغاز کیا، مگر سفر ابھی شروع ہوا ہے، چیئر مین پی سی بی

سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ایک ٹوئٹ کی جس میں بھارتی کرکٹر ہربجھن سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ ہاں جی! واک اوور چاہیے؟

Related Posts