سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی تھری ایم پی او کے تحت 1ماہ کیلئے نظر بند

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
سیلاب متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔چوہدری پرویز الٰہی
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو تھری ایم پی او کے تحت 1 ماہ کیلئے نظر بند کردیا گیا ہے۔ نظر بندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر نے جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو تھری ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے نظر بند کردیا گیا جس کا حکم نامہ ڈی سی لاہور نے جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے تحت پرویز الٰہی کو کیمپ جیل میں ہی نظر بند رہنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

جے یو آئی کا پاکستان اور افغانستان کی مخالفانہ بیان بازی پر اظہار تشویش

قبل ازیں پنجاب پولیس نے ڈی سی لاہور کو خط لکھا جس میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ تفتیش کے دوران یہ علم ہوا کہ پرویز الٰہی قیامِ امن کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں، اس لیے تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی کی اجازت دی جائے۔

آج سے 6روز قبل بینکنگ کورٹ لاہور نے صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی کی بعد از گرفتاری درخواستِ ضمانت منظور کرکے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض سینئر سیاستدان کو رہا کرنے کی ہدایت کی تھی۔

گرفتاری سے قبل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی  پنجاب پولیس کو کم از کم دو بار چکمہ دینے میں کامیاب اور حراست میں آنے سے قبل نامعلوم مقام پر روپوش رہے تاہم گرفتاری کے بعد رہائی ملنے کے امکانات بھی معدوم ہوتے جارہے ہیں۔