سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری انتقال کر گئے
سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری انتقال کر گئے

اسلام آباد: سابق امیر البحر اور چیئرمین نیب ایڈمرل (ریٹائرڈ) فصیح بخاری کا انتقال ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق سربراہ قومی احتساب بیورو (نیب) پاکستان نیوی کے چیف بھی رہے اور پاک بحریہ کے ساتھ ساتھ قومی احتساب بیورو میں بھی اہم خدمات سرانجام دیں۔

سابق نیول چیف کے اہلِ خانہ نے ایڈمرل فصیح بخاری کے انتقال کی خبر کی تصدیق کردی، اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ ان کی نمازِ جنازہ کل ادا کی جائے گی جو چک شہزاد میں ہوگی ۔

قبل ازیں سپریم کورٹ نے سن 2013ء میں ایڈمرل فصیح بخاری کی چیئرمین نیب کے عہدے پر تقرری کو کالعدم قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سے بامقصد مشاورت نہیں کی گئی اور یہ نیب آرڈیننس کی دفعہ 6 کی خلاف ورزی ہے۔

سن 1997ء سے لے کر 1999ء تک پاک بحریہ میں قوم کی خدمت سرانجام دینے والے ایڈمرل فصیح بخاری 2011ء سے 2013ء تک نیب کے چیئرمین رہے۔ان کی عمر 78 سال تھی۔

آج نمازِ عصر کے بعد سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) فصیح بخاری کی نمازِ جنازہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں ادا کی جائے گی جس میں ملک کی نامور سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔

ایڈمرل (ر) فصیح بخاری بحریہ کے 14ویں سربراہ تھے جنہوں نے سن 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے ساتھ ساتھ جنگِ کارگل میں بھی دادِ شجاعت دی۔ ان کے انتقال پر پوری قوم سوگوار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختار کی شہادت کو 5 سال مکمل

Related Posts