لاہور: ماضی کی معروف اداکارہ زیبا بیگم کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
زیبا بیگم کے داماد نے معروف اداکاہ کی طبیعت ناساز ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے۔
ماضی کے ہر دلعزیز اداکار محمد علی کی اہلیہ زیبا بیگم کے داماد نے کہا کہ زیبا بیگم کو علاج لے لیے لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے ماضی کی معروف اداکارہ لاہور کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں زیرعلاج تھیں۔ زیبا بیگم دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے اپنے موٹاپے کو بھارت کا مسئلہ قرار دے دیا