اسلام آباد میں 80 سالہ خاتون پر جھوٹی ایف آئی آر درج، گھر پر حملہ، بیٹی زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں 80 سالہ خاتون پر جھوٹی ایف آئی آر درج، گھر پر حملہ، بیٹی زخمی
اسلام آباد میں 80 سالہ خاتون پر جھوٹی ایف آئی آر درج، گھر پر حملہ، بیٹی زخمی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس کی ملی بھگت سے ایک وکیل نے 80 سالہ ضعیف العمر خاتون اور ان کی جوان بیٹیوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے کے بعد گھر پر حملہ کرکے خاتون کی بیٹی کو زخمی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  تھانہ نون اسلام آباد حلقہ 54  میں نصرت نامی وکیل نے اپنے بھائی شیخ طاہر اور اپنی بہن ساجدہ کے ساتھ مل کر 80 سالہ خاتون پر من گھڑت ایف آئی آر درج کرا دی۔ پولیس کی ملی بھگت سے ایف آئی آر میں 80 سالہ  خاتون کے علاوہ اس کی جوان بیٹیوں کے نام بھی ڈال دیئے گئے۔

مسلسل بھاگ دوڑ اور انکوائری کے بعد پولیس کو مجبوراً ایف آئی آر خارج کرنی پڑی جو کہ سراسر جھوٹ پر مبنی تھی اس کے بعد بھی نصرت وکیل اور اس کا بھائی اور چھوٹی بہن ساجدہ چپ نہ بیٹھے۔تینوں نے 9 روز قبل رات کو بوڑھی عورت کے گھر پر حملہ کردیا۔ 

بوڑھی خاتون کی چھوٹی بیٹی کو آہنی راڈوں سے زدوکوب کیا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔تھانہ نون کی پولیس نے بے ضرر دفعات کے ساتھ ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کا مکمل ساتھ دیا اور مدعی مقدمہ کو ٹرخا دیا جبکہ تھانہ نون کی پولیس پہلے ہی قبضہ مافیا اور جرائم پیشہ افراد کے زیر اثر ہے۔

متاثرین نے آئی جی اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ تھانہ نون کے بدعنوان  ایس ایچ او کے ساتھ ساتھ ذمہ داران پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور متاثرین کو انصاف دیا جائے تاکہ اسلام آباد کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں  تاجر 3کروڑ اور زیورات سے محروم

Related Posts