امریکا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا،لاکھوں افراد بے گھر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا،لاکھوں افراد بے گھر
امریکا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا،لاکھوں افراد بے گھر

واشنگٹن:امریکا کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا، آگ مزید علاقوں تک پھیل گئی، جس کے باعث اب تک مرنے والوں کی تعداد 33 ہوچکی ہے جبکہ لاکھوں افراد بے گھر بھی ہوچکے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے بتایاکہ آگ کے باعث 13 ہزار مربع کلومیٹر رقبہ جل کر خاک ہو چکا ہے، لاکھوں افرادبے گھر اور نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب کچھ روز قبل امریکا کی ریاستوں کیلیفورنیا، اوریگن اور واشنگٹن میں جنگلات کو آگ لگانے میں مبینہ طور پر ملوث 4 ملزموں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

فائر فائٹرز کو ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل ہے تاہم آگ بجھانے میں تاحال کامیابی نہیں مل سکی۔ ہزاروں مکانات خاکستر ہوچکے ہیں اور درجنوں افراد لاپتا ہیں۔

Related Posts