غیر ملکی دوروں پر 25وزرا کیجانب سے ساڑھے6کروڑ اڑائے جانیکا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وقفۂ سوالات کے دوران یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ 1 سال کے دوران غیر ملکی دوروں پر 25 وزرا نے ساڑھے 6 کروڑ روپے اڑا دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وقفۂ سوالات کے دوران اپوزیشن رکن غوث بخش مہر کے سوال کے جواب میں وفاقی حکومت نے تحریری جواب دیا کہ 1 سال میں 25 وفاقی وزراء نے غیر ملکی دوروں پر 6 کروڑ 52کروڑ خرچ کردئیے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج کیا تبدیلی رونماہوئی؟

سب سے زیادہ 1 کروڑ سے زائد اخراجات وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے کیے۔ جنوری 2022 سے دسمبر 2022 تک 25 وزراء اور وزرائے مملکت دوروں کیلئے ملک سے باہر گئے۔ وزیرِ صحت نے 1 کروڑ 4لاکھ 20ہزار روپے خرچ کردئیے۔

دوسری جانب وزیرِ سرمایہ کاری چوہدری سالک حسین نے 37 لاکھ، شیری رحمان نے 49 لاکھ، اسعد محمود نے 18 لاکھ، نوید قمر نے 59 لاکھ، سابق وزیرزبیدہ جلال نے 9 لاکھ، موجودہ وزیرِ دفاعی پیداوار اسرار ترین نے 26 لاکھ جبکہ خواجہ آصف نے 31لاکھ خرچ کیے۔

اسی طرح وزیرِ  مملکت مصدق ملک نے 35 لاکھ، سابق وزیر عمر ایوب نے 15 لاکھ جبکہ موجودہ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے 24 لاکھ خرچ کیے۔ دیگر وفاقی وزراء کے غیر ملکی دوروں پر بھی لاکھوں خرچ ہوئے۔ سب سے زیادہ اخراجات عبدالقادر پٹیل نے کیے۔

 

Related Posts