کویت کے وزیرِخارجہ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ2روزہ دورے کیلئے آج پاکستان پہنچیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کویت کے وزیرِ خارجہ 2 روزہ دورے کیلئے آج پاکستان پہنچیں گے
کویت کے وزیرِ خارجہ 2 روزہ دورے کیلئے آج پاکستان پہنچیں گے

کویت کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر شیخ احمد ناصر المحمد الصباح پاکستان کے 2 روزہ دورے کیلئے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آج پاکستان پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویتی ہم منصب ڈاکٹر شیخ احمد ناصر المحمد الصباح کو پاکستان آمد کی دعوت دی تھی۔ شاہ محمود قریشی کی دعوت ر کویت کے وزیرِ مملکت برائے کابینہ امور و خارجہ آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

دوروزہ دورۂ پاکستان کیلئے ڈاکٹر شیخ احمد ناصر المحمد الصباح کے ہمراہ کویت کی وزارتِ خارجہ، صحت، داخلہ اور تجارت و صنعت کے اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل ایک وفد ہوگا۔ قبل ازیں شاہ محمود قریشی نے کویتی وزیرِ خارجہ سے ملاقات کی۔

وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ برس نومبر میں نائجر کے شہر نیامی میں او آئی سی کونسل کے 47ویں وزرائے خارجہ اجلاس میں کویتی ہم منصب سے ملاقات کی تھی جس کے بعد کویتی وزیرِ خارجہ نے پاکستان آمد کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ برس کی گئی ملاقات کے دوران پاک کویت وزرائے خارجہ نے مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے مزید استحکام و وسعت کیلئے تبادلۂ خیال کیا۔ اس دوران خطے کی سفارتی و سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور بھی زیرِ غور آئے۔

دورۂ پاکستان کے دوران شیخ احمد ناصر المحمد الصباح ، شاہ محمود قریشی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاک کویت تعلقات یکساں مذہبی و ثقافتی اقدار کی بنیاد پر استوار ہیں اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: امن کیلئے بڑی پیشرفت، روس کی ثالثی میں افغان امن کانفرنس آج ہوگی

Related Posts