اسلام آباد: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان کی جانب سے نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ میں بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق نفرت انگیز اور توہین آمیز کلمات کی سخت مذمت کرتا ہوں۔
BJP’s attempted clarification and belated and perfunctory disciplinary action against these individuals cannot assuage the pain and anguish they have caused to the Muslim world.
FO PR No. 265/2022
🔗⬇️https://t.co/kG2ctmvhNW pic.twitter.com/ntkd75NsNO
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) June 5, 2022
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارتی حکمراں جماعت کے اہم عہدے دارکے اس اسلام مخالف بیان سے دنیا بھرکے اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے اوربی جے پی رہنما کا یہ بیان کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان پر سخت ردعمل