رواں برس زرمبادلہ کے ذخائر میں 2ارب ڈالر سے زائدکا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں برس زرمبادلہ کے ذخائر میں 2ارب ڈالر سے زائدکا اضافہ
رواں برس زرمبادلہ کے ذخائر میں 2ارب ڈالر سے زائدکا اضافہ

کراچی:کراچی سال 2020 کے دوران اب تک زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 2 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیاجاچکا ہے۔

رواں برس کے آغاز پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر18ارب8کروڑ14لاکھ ڈالر کی سطح پر تھے جو کہ اس وقت 2ارب23کروڑ17لاکھ ڈالر اضافے سے 20ارب31کروڑ31لاکھ ڈالر کی سطح پر موجود ہیں۔

سال رواں کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 1ارب53کروڑ68لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب 48 کروڑ 94 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 13 ارب 21 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی سطح پر جاپہنچے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر اس دوران 50کروڑ49لاکھ ڈالر اضافے سے 6 ارب 59کروڑ20لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 7 ارب 9 کروڑ 69لاکھ ڈالر کی سطح پر جا پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سال 2020میں کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے قرضوں کی ادائیگی موخر ہونے کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رہے۔

تاہم اس دوران پاکستان نے سعودی عرب سے لئے گئے تین ارب ڈالر کے قرض میں سے دوو ارب ڈالر کا قرضہ واپس کیا جبکہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور دیگر ڈونرز ممالک کو بھی اس دوران اربوں ڈالر واپس کئے گئے۔

Related Posts