براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 28فیصد کمی ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 28فیصد کمی ریکارڈ
براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 28فیصد کمی ریکارڈ

کراچی:رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ (جولائی تا مئی ) کے دوران مجموعی بیرونی سرمایہ کاری میں 107 فیصد اضافہ ہوا جب کہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 28 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق مئی میں بیرونی سرمایہ کاروں نے ملکی نجی شعبے میں براہ راست 19 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جب کہ اسٹاک مارکیٹ سے 48 لاکھ ڈالر اور ملکی سرکاری شعبے سے 52 لاکھ ڈالر نکالے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں مجموعی بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 18 کروڑ 83 لاکھ ڈالر رہا۔ رواں مالی سال جولائی تا مئی مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری107 فیصد اضافے سے 3 ارب 92 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہی ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت ایک ارب 89 کروڑ 49 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری27.7فیصد کی کمی سے ایک ارب 75 کروڑ ڈالر رہی ،گزشتہ مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری دو ارب 42 کروڑ ڈالر رہی تھی ۔

رواں مالی سال پورٹ فولیو سرمایہ کاری 19.5 فیصد کمی سے منفی 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی جب کہ غیرملکی پبلک انوسٹمنٹ 2 ارب 46 کروڑ 79 لاکھ ڈالر رہی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال حکومت نے عالمی سطح پر سکوک اور یورو بانڈ فروخت کیے جس میں مالی سال کے 11 ماہ میں 2 ارب 45 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری، گذشتہ ہفتے شرح میں 0.28 فیصد اضافہ ریکارڈ

Related Posts