اسلام آباد: مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 40 فیصد سے زائد کمی ہوگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 8 ماہ میں 78 کروڑ 44 لاکھ ڈالرکی ایف ڈی آئی ہوئی جبکہ فروری میں ایف ڈی آئی کی مالیت 10 کروڑ ڈالر رہی ہے۔
عوام کیلئے بُری خبر، نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ کردیا
فنانشل سیکٹرمیں 25.2 کروڑڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے جبکہ تیل و گیس کی دریافت کے شعبے میں سرمایہ کاری 38 فیصد کم ہوگئی ہے۔
دوسری جانب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے مالیاتی سال 2022-23 کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران متعدد ذرائع سے 7.407 بلین ڈالرز قرض لیا ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 12.178 بلین ڈالر قرض لیا گیا تھا۔