پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں شرکت کیلئے نامور غیر ملکی کرکٹرز پاکستان پہنچ گئے جن میں ایلکس ہیلز، شین واٹسن ، لیوک رونکی، کیمرون ڈیلپورٹ، ٹائمل ملز اور بین کٹنگ شامل ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے دنیائے کرکٹ کےنامور کھلاڑی پاکستانی میدانوں کو روشن کرنےلیے آنا شروع ہوگئے ہیں ، دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن ہفتے کی شام کراچی پہنچ گئے۔
کراچی پہنچنے پر کوئٹہ کی انتظامیہ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر شین واٹسن کو روایتی بلوچی پگڑی بھی پہنائی گئی ، اس سے قبل کوئٹہ کے فواد احمد، بین کٹنگ اور ٹائمل ملز بھی کراچی پہنچے۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کے لیوک رونکی بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا پی ایس ایل کے انعقاد پر خوشی کا اظہار