کراچی میں مزید موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں مزید موسلار دھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر
کراچی میں مزید موسلار دھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی  میں مزید موسلار دھار بارش کی پیشگوئی کردی ہے جبکہ بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مون سون سسٹم کی شدت برقرار ہے، تاہم سسٹم کا کچھ حصہ راجستھان اور مشرقی سندھ پر موجود ہے۔ سسٹم کا پھیلاؤ وسطی سندھ اور بلوچستان تک آرہا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ آج بھی کراچی سمیت مشرقی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جس سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں رات تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ کل رات تک سسٹم کے زیر اثر سندھ کے بیشتر مقامات پر بارش رہے گی۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ نوابشاہ، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور  دادو میں بارش 20 اگست کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ بلوچستان میں 21 اگست کی شام یا رات تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

Related Posts