راولپنڈی:پاک فوج کی جانب سے بلوچستان کے علاقے پاروم میں وسطی مکران کے پہاڑی سلسلے میں آپریشن کیا گیا،اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے 6 دہشتگرد واصل جہنم ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے وسطی مکران کے پہاڑی سلسلے میں آپریشن کیا، ہلاک ہونے والے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
دہشت گرد پروم اور پنجگور کے نواحی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کانوائے پر آئی ای ڈیزحملوں میں بھی مصروف تھے،دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے۔
آئی ایس پی آرکا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ آپریشن میں مختلف نوعت کے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی جبکہ یہ اسلحہ و ایمونیشن دہشت گردوں نے علاقے کے امن و سلامتی کو متاثر کرنے کے لیے استعمال کرنا تھا۔
مزید پڑھیں:شمالی وزیرستان، دہشگردوں اور فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک فوجی جوان شہید