دبئی: مارچ 2020 میں دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد دنیا کے مصروف ترین سفری مراکز میں سے ایک دبئی کا ایئر پورٹ پہلی مرتبہ مکمل طور پر فعال ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آخری بند حصے کھلنے کے بعد ہوائی اڈا 100 فی صد فعال ہوچکا ہے۔
جس کے بعد ایئر پورٹ کے تمام ٹرمینلز، ہال، لانج، ریستوران اور خوردہ دکانیں اب کھلی ہیں۔ جبکہ دنیا بھر سے مسافروں کی آمد و رفت کا سلسلہ جا ری ہے۔
دبئی کے ہوائی اڈے سے سال کے آخر میں سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: فلپائن میں سمندری طوفان سے ہلاکتیں 375 ہوگئیں، 56افراد لاپتہ