ملکی تاریخ میں پہلی بار حج کوٹا واپس، وجہ حکومتی نا اہلی کیا کچھ اور؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک کی تاریخ میں پہلی بار حج کوٹا مکمل نہ ہونے کے باعث سعودی عرب کو واپس کردیا گیا۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ سرکاری اسکیم کا 8 ہزار عازمین کے لیے ملنے والا کوٹا واپس کردیا گیا ہے، جس کی وجہ بتائی گئی ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت کم درخواستیں موصول ہونے پر  حج کوٹا واپس کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:

زمین کی کھدائی کے دوران ملنے والے قرآنی نسخے نے عیسائی خاندان کی کایا کیسے پلٹی

ذرائع وزارت حج کے مطابق حج کوٹہ واپس نہ کیا جاتا تو رہائش گاہوں کے کرایے اور دیگر اخراجات کی مد میں 24ملین ڈالرز اضافی ادا کرنے پڑتے۔ حج کوٹے کی واپسی کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کیا۔

واضح رہے کہ مہنگے حج کے سبب بہت سے پاکستانی رواں برس درخواستیں ہی نہیں دے سکے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے کہ حج کوٹا گزشتہ مردم شماری کے تناسب سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 سے بڑھا کر 2 لاکھ 10  یا 20 ہزار کیا جائے، تاہم رواں برس پاکستان کو کئی سال کے بعد ایک لاکھ 79 ہزار کا پورا حج کوٹا ملا، اور اسے بھی مکمل استعمال نہیں کیا جا سکا ہے۔

Related Posts