تاریخ میں پہلی بار ساؤتھ افریقی ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
تاریخ میں پہلی بار ساؤتھ افریقی ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی
تاریخ میں پہلی بار ساؤتھ افریقی ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی

کرکٹ شائقین کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی، ستمبر میں 6 میچز کے لیے ساؤتھ افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، یہ جنوبی افریقی ویمن کرکٹ ٹیم کا کسی بھی فارمیٹ کے لیے پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔

پی سی بی ذرائع کی جانب سے اس کی تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان 6 میچز کی سیریز کراچی میں یکم سے 14 ستمبر تک منعقد کی جائے گی۔

سیریز کے دوران دونوں ٹیمیں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی، یہ تمام میچز نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:حارث رؤف کی بارات اور ولیمہ کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی

پی سی بی میچز کا شیڈول ایک دو روز میں جاری کر دے گا جس کے بعد قومی ویمن ٹیم کی تیاریوں کے لیے کیمپ کا انعقاد ہوگا۔

Related Posts