ملک کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر شدید دھند، حدِ نگاہ متاثر، موٹر وے بند

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر شدید دھند، حدِ نگاہ متاثر، موٹر وے بند
ملک کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر شدید دھند، حدِ نگاہ متاثر، موٹر وے بند

اسلام آباد:  پاکستان بھر کے مختلف علاقوں میں سردی میں اضافے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز اور ہائی ویز پر شدید دھند ہے جس سے حدِ نگاہ بری طرح متاثر ہوئی اور بعض مقامات پر موٹر وے بند کردی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق شدید دھند سے حدِ نگاہ بری طرح متاثر ہے جبکہ حادثات کی روک تھام کے پیشِ نظر  موٹر وے ایم 3 لاہور سے ملتان اور موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک آمدورفت کیلئے بند ہے۔

حادثات کی روک تھام کیلئے موٹر وے ایم ون کو پشاور سے برہان تک آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا۔ سوات ایکسپریس وے پر بھی شدید دھند ہے جس سے حدِ نگاہ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ مانانوالہ جی ٹی روڈ پر حدِ نگاہ 50 میٹر رہ گئی۔

موٹر وے پولیس نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث متاثرہ حدِ نگاہ حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ شہری صرف ضروری کاموں کیلئے ہی گھروں سے باہر نکل کر سفر کرسکتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل ملک بھر میں سردی کا موسم شدت اختیار کر گیا، میدانی علاقوں سے دھند مکمل طور پر چھٹ نہ سکی جبکہ صوبہ پنجاب کے متعدد علاقوں میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

سردی کی شدت میں اضافے اور دھند کے باعث رواں برس جنوری کے دوران شہری بلا ضرورت سفر سے اجتناب برتنے لگے۔ وسطی اور جنوبی پنجاب کے متعدد علاقوں میں کہر اور دھند کا راج برقرار رہا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں سردی بڑھ گئی، دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر

Related Posts