مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حادثات کا خدشہ، متعدد مقامات پر شاہراہیں بند

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں آگئے، موٹر وے مختلف مقامات پر بند
ملک کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں آگئے، موٹر وے مختلف مقامات پر بند

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حادثات کا خدشہ ہے جس کے پیشِ نظر حکام نے متعدد مقامات پر شاہراہوں کو بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے پر دھند کی صورتحال تشویشناک ہے۔ ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی جبکہ ایم 3 کو فیض پور سے درخانہ تک بند کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

غیر سیاسی اور تخریبی ذہنیت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، مولانا فضل الرحمان

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے لے کر عبدالحکیم تک مکمل طور پر بند کردی گئی ہے جبکہ ایم 5 ملتان سکھر موٹر وے کو بھی دھند کے باعث بند کردیا گیا۔

ملک بھر میں سردی کے ساتھ ساتھ دھند کی شدت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو دھند کے باعث بند کردیا گیا۔ موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند کردی گئی جبکہ ائیرپورٹ کا شیڈول بھی متاثر ہوا تھا۔

آج سے 6 ماہ قبل اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں کو دھند نے گھیر لیا۔ موٹر ویز اور قومی شاہراہ پر حدِ نگاہ متاثر ہونے کے باعث لاہور اسلام آباد موٹر وے پر گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا تھا۔

Related Posts