ملک بھر کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں آگئے، متعدد مقامات پر موٹر وے بند

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں آگئے، متعدد مقامات پر موٹر وے بند
ملک بھر کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں آگئے، متعدد مقامات پر موٹر وے بند

اسلام آباد:  پاکستان بھر کے میدانی علاقے سردی کی شدت کے ساتھ ساتھ دھند کی لپیٹ میں آگئے جبکہ موٹر وے متعدد مقامات پر شہریوں کی آمدورفت اور ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے۔ موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند کردی گئی۔ ایم 3 لاہور سے رجانہ تک ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند ہے۔

موٹر وے ایم 1 اور ایم 4بھی شہریوں کی آمدورفت اور ٹریفک کیلئے بند ہے۔ سوات موٹر وے کو چکدرہ تک بند کردیا گیا۔ جی ٹی روڈ پر بھی دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ موٹر وے پولیس نے شہریوں کو بلا ضرورت سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل صوبہ سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار رہا جہاں نوشہرو فیروز اور گھوٹکی کے مقامات پر حدِ نگاہ بری طرح متاثر ہوئی۔

 این 5 پر نوشہرو فیروز اور گھوٹکی کے مقام پر حدِنگاہ 6 روز قبل بھی بے حد کم رہی جہاں شہریوں کو سڑکوں پر ڈرائیونگ میں مشکلات کا سامنا رہا۔

مزید پڑھیں: سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند ، گھوٹکی میں حدِ نگاہ متاثر

Related Posts