اسلام آباد: قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ دفترِ خارجہ سمندر پار پاکستانیوں کی مشکلات حل کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ خلیج اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کو غیر معمولی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکومت بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ مؤثر رابطہ قائم کرنے میں ناکام رہی۔
قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ دفترِ خارجہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور سمندر پار پاکستانیوں کی مشکلات کے حل میں کردار ادا کرے جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔
خلیج اور بیرون ملک پاکستانیوں کوغیرمعمولی مشکلات کاسامناکرنا پڑرہاہے۔حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےساتھ موثر رابطہ قائم کرنے میں ناکام رہی۔دفتر خارجہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرےاورسمندرپارپاکستانیوں کی مشکلات کے حل میں کرداراداکرے۔پاکستانیوں کوحالات کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 12, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ طبی عملے کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حفاظتی کٹس مہیا کی جائیں۔
ٹوئٹر پر گزشتہ روز ا پنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کے کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے کے اعدادوشمار میں اضافہ تشویشناک ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت طبی عملے کو حفاظتی کٹس مہیا کرے۔ شہباز شریف