دفتر خارجہ نے پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کی تردیدکردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: فائل)

اسلام آباد: دفتر خارجہ کی جانب سے پاکستان کے کسی وفد کے دورہ اسرائیل سے متعلق تاثر کو مسترد کردیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایک غیر ملکی این جی او نے زیر بحث دورے کا اہتمام کیا جو پاکستان میں موجود نہیں، پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے،پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف واضح اور غیر مبہم ہے۔

ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ، او آئی سی قراردادوں کے مطابق 1967 سے قبل کی سرحدوں کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے، ایسی فلسطینی ریاست کے حامی ہیں جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔پاکستان، مسئلہ فلسطین کا یواین اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام خطے میں انصاف اور دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں:سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جاپان کی پاکستان کو مکمل تعاون کی پیشکش

واضح رہے کہ 2 روز قبل اسرائیلی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں کا ایک وفد اسرائیل پہنچا ہے جس کی اسرائیلی صدر سے ملاقات طے ہے۔

Related Posts