دفتر خارجہ کی بھارتی وزیر داخلہ کی سرجیکل اسٹرائیکس کی دھمکی کی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دفتر خارجہ کی بھارتی وزیر داخلہ کی ’سرجیکل اسٹرائیکس‘ کی دھمکی کی مذمت
دفتر خارجہ کی بھارتی وزیر داخلہ کی ’سرجیکل اسٹرائیکس‘ کی دھمکی کی مذمت

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے جمعرات کے روز بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ”غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیان” کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے پاکستان کو ”نام نہاد سرجیکل سٹرائیکس” کی دھمکی دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کا بیان آر ایس ایس نظریہ کی عکاسی اور سیاسی مصلحت کو ظاہر کرتا ہے، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان پاکستان دشمنی پر مبنی ہے، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کے لئے دیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر کا بیان بھارت میں اقلیتوں سے روا سلوک سے توجہ ہٹانے کی بھی کوشش ہے، پاکستان امن پسند ملک ہے، کسی بھی قسم کی جارحیت ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2019 میں بالاکوٹ بھارتی غلط فہمی کا بھرپور جواب اسکی مثال ہے، بھارتی فوج کا طیارہ مار گرانا اور پائلٹ کو پکڑنا پاکستان فوج کی ہمہ وقت تیاریوں کا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: سیکورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، مطلوب دہشت گرد مارا گیا

بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بیانات ”علاقائی کشیدگی کو بڑھانے کے لیے بی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریے کو ظاہر کرتے ہیں۔دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی کی کسی بھی حماقت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Related Posts