اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کی طالبان حکومت سے عالمی سطح پر مذاکرات کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے امریکا سمیت سب سے افغانستان کے معاملے پر بات چیت کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی حکومت سے پاکستان اور عالمی سطح پر بات چیت ہونی چاہئے۔ طالبان حکومت کو پاکستان نے باقی دنیا کی طرح سیاسی طور پر قبول نہیں کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف چین کے 2 روزہ دورے کیلئے روانہ
گفتگو کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 90ء کی غلطی کو دہرانا نہیں چاہئے۔ افغان جنگ ختم ہوگئی لیکن اس کا نقصان پاکستان آج تک بھگت رہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کے وقت امریکا سے الگ تعلقات تھے، اب مختلف ہیں۔
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری پالیسی ہے کہ پاکستان کے مفاد کیلئے سب کے ساتھ کام کریں گے۔ اختیارات نہ ہونے کا عمران خان کا بیان منافقانہ سیاست کا ثبوت ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے خود کو بے اختیار وزیر اعظم قرار دیا تھا۔